ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کارکن کے قتل کے بعد کشیدگی، بی جے پی پر الزام

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کارکن کے قتل کے بعد کشیدگی، بی جے پی پر الزام

Mon, 01 Jul 2019 22:43:22    S.O. News Service

کولکاتہ، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں ایک بار کشیدگی کا ماحول ہے۔مغربی مدناپور کے چک کشور گاؤں میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کارکن گنیش بھوئیاں کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔گنیش کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے انہیں رات کو گھر پر بلایا اور ان کا قتل کر دیا۔گنیش بھوئیاں کی لاش پیر کی صبح اس کے گاؤں میں کھیت کے پاس پڑی ملی،بعد میں جب پولیس موقع پر آئی، تو مقامی لوگوں نے مخالفت شروع کر دی،لوگوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔صورت حال کو کنٹرول حاصل کرنے کے لئے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔اس سے پہلے ترنمول کے آٹھ رکنی وفد نے 28 جون کو مغربی بنگال کے تشدد متاثرہ علاقے بھاٹپاڑا کا دورہ کیا۔سیاسی جدوجہد کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں دو لوگوں کی موت ہونے کے ایک ہفتے بعد ترنمول وفد نے یہاں کا دورہ کیا۔ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ریاستی خوراک وزیر جیوتپریو ملک، شہری ترقی کے وزیر فرہاد حکیم، آگ وزیر سجیت بوس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر براتی باسو اور پارٹی کے ممبر اسمبلی پارتھ بھومک اور نرمل گھوش نے جمعہ کی دوپہر بھاٹپاڑا پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات کی۔حکیم نے کہاکہ یہاں لوگوں کے لئے حالات اچھے نہیں ہیں،کئی علاقوں میں مسلسل بم دھماکے ہوئے ہیں،ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،ہم پولیس کمشنر سے بات کریں گے۔باسو نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں امن بحال ہو،معصوم لوگوں پر بم پھینک اور علاقے میں بدامنی پھیلانے والے لوگوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی کے تین رکنی وفد نے کچھ دن پہلے یہاں کا دورہ کیا تھا اور مرنے والوں کے خاندان سے بھی ملاقات کی تھی۔دانشوروں کی ایک ٹیم نے جمعرات کو کاکناڑا-بھاٹپاڑا علاقے میں ریلی بھی کی اور لوگوں سے امن بحال کرنے کی اپیل کی۔بیرک پور پارلیمانی حلقہ میں آنے والے بھاٹپاڑا اور اس قریبی کاکناڑا، جگددل، نیہاٹی میں 23 عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سے وہاں ماحول گرم ہے۔حال ہی میں 20 جون کو ہوئے اس واقعہ میں اس وقت دو افراد ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے جب پولیس نے گولی چلا دی۔


Share: